ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ ہمارے بڑے ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی درخواست کرتے ہیں: وسیم اختر

ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ ہمارے بڑے ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی ...
ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ ہمارے بڑے ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے کی درخواست کرتے ہیں: وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر آگے بڑھنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی ہمارے بڑے ہیں۔ ان سے درخواست کرتا ہوں کہ ماضی کو بھول کر شہر کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جائے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ملک مخالف بیانات غداری کے زمرے میں آتے ہیں۔ ہم بانی متحدہ کے ملک دشمن بیان سے لاتعلقی کا اظہارکرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پرسیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا کوئی دباو¿ نہیں۔ہم فاروق ستار کی قیادت میں پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان ہم سب کا ہے مل کراس کی ترقی کے لیے کام کرنے دیا جائے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کا کراچی کے معاملات میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے۔ آئی جی سندھ ہمارے بڑے ہیںان سے بھی یہی کہوں گا کہ غلطیاں بھول جائیں۔ میں ڈی جی رینجرزسے بھی کہتا ہوں کہ آپ کے بھی تعاون کی ضرورت ہے۔ شہرمیں تجاوزات ختم کرانے ہیں۔کئی ایسے علاقے ہیں جہاں تعاون درکار ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے ہیں۔ چوہدری نثار کو ان واقعات کا نوٹس لینا چاہئے۔

مزید :

قومی -