خواجہ اظہار کی رہائی اور راو انوار کی معطلی نواز شریف نے دباو ڈال کر کرائی، رائیونڈ مارچ کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار شریف برادران ہونگے: عمران

خواجہ اظہار کی رہائی اور راو انوار کی معطلی نواز شریف نے دباو ڈال کر کرائی، ...
خواجہ اظہار کی رہائی اور راو انوار کی معطلی نواز شریف نے دباو ڈال کر کرائی، رائیونڈ مارچ کو پرتشدد بنانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار شریف برادران ہونگے: عمران

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایس ایس پی ملیر راو انوار قانون کے مطابق کام کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ پردباو ڈال کر ان کومعطل کرایا۔ خواجہ اظہار کی رہائی بھی نواز شریف کے دباو کی وجہ سے ممکن ہوئی۔نوا ز شریف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کے معاملات میں وزیراعظم کی مداخلت قابل تشویش ہے۔ پنجاب اور سندھ کی پولیس کو سیاسی بنا کر اس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ خیبر پی کے میں پولیس کو غیر سیاسی کر دیا گیا ہے ۔ خیبر پی کے میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پولیس کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ڈرے ہوئے ہیں۔ اگر وہ شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ میڈیا پر چند ن لیگی ڈنڈے لے کر ہمارے کارکنوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کریں ہمارے کارکنوں کے سامنے ان کی کوئی اوقات نہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -