رائیونڈ مارچ چادر اور چار دیواری پر حملہ نہیں، حکومت کی غیر سنجیدگی نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا: سراج الحق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا۔ چیئرمین نیب کے تقرر کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن سے واپس لیا جائے۔یہ اختیار سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے حوالے کیا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کسی کے گھر پر حملہ نہیں۔یہ چادر اور چار دیواری پر حملے کا معاملہ بھی نہیں۔ اگر حکومت نے اپنے کارکنوں کواشتعال دلایا تو حالات خراب ہو جائینگے جس کی ذمہ داری صرف شریف برادران پر ہی ہوگی۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں میگا کرپشن کے سینکڑوں سکیندلز ہیں لیکن کوئی بھی ان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ حکومت مسئلہ کشمیر کو بھول چکی ہے۔ اس کی تمام تر توجہ اپنی کرپشن پر ہے۔