اس ترک شہری نے یورپ کے منہ پر طمانچہ مارنے کا ایسا طریقہ اپنالیا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

اس ترک شہری نے یورپ کے منہ پر طمانچہ مارنے کا ایسا طریقہ اپنالیا کہ جان کر آپ ...
اس ترک شہری نے یورپ کے منہ پر طمانچہ مارنے کا ایسا طریقہ اپنالیا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا میں ایک ترک شہری نے انتہائی انوکھے طریقے سے احتجاج کرکے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق اس ترک شہری کا نام ڈاکٹر علی کوکک ہے جو ترکی کے شہر مرسین کا رہنے والا ہے۔ ڈاکٹر علی یورپ میں رائج جمہوریت کی طرز سے نالاں ہے جس پر اس نے آسٹریا کی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ اس نے پارلیمنٹ کی عمارت کے گرد الٹے قدموں چلتے ہوئے 6چکر مکمل کیے۔ ڈاکٹر علی کا کہناتھا کہ یورپی ممالک، بالخصوص آسٹریا میں رائج جمہوریت ماضی کی طرف جا رہی ہے۔ احتجاج کے دوران اس کا الٹے قدموں چلنا بھی یورپی جمہوریت کے اسی الٹ سفر کا غماز تھا۔ ڈاکٹر علی نے احتجاج کے دوران سفید رنگ کی ایک شرٹ پہن رکھی تھی جس کی پشت پر لکھا تھا کہ ”آسٹریا و دیگر یورپی ممالک کی جمہوریت میری طرح الٹے قدموں چلنے لگی ہے۔“ڈاکٹر علی کے اس انوکھے احتجاج کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -