چاکیواڑہ میں عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس, چیل چوک پر استاد تاجو کا اڈہ گرادیا گیا

چاکیواڑہ میں عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس, چیل چوک پر استاد تاجو کا اڈہ گرادیا گیا
چاکیواڑہ میں عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس, چیل چوک پر استاد تاجو کا اڈہ گرادیا گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی طور پر قائم دفاتر گرانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر مسمار کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے قبضے کی زمینوں اور غیر قانونی طور پر قائم متعدد دفاتر گرادیے گئے ہیں جس کے بعد اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز امن کمیٹی کے دفاتر بھی مسمار کیے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہفتے کی شام پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کا فارم ہاو¿س گرادیا ہے۔ عزیر بلوچ کا فارم ہاو¿س لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں قائم تھا۔ علاوہ ازیں لیاری چیل چوک پر گینگ وار کمانڈر استاد تاجو کا اڈہ بھی گرا دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -