فلم ’’پنک ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں کئی بار جذباتی ہو کر رو پڑا تھا ،میرے مرنے کے بعد جو کچھ بھی ہے بیٹی اور بیٹے میں آدھا آدھا تقسیم ہو گا : امیتابھ بچن

فلم ’’پنک ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں کئی بار جذباتی ہو کر رو پڑا تھا ،میرے ...
فلم ’’پنک ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں کئی بار جذباتی ہو کر رو پڑا تھا ،میرے مرنے کے بعد جو کچھ بھی ہے بیٹی اور بیٹے میں آدھا آدھا تقسیم ہو گا : امیتابھ بچن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ خواتین پر ہونے والے مظالم اور ظلم و ستم کی عکاسی کرتی ان کی فلم ’’پنک‘‘کی شوٹنگ کے دوران ہم کئی بار جذباتی ہوئے اور کئی بار روئے ،یہ فلم ہمارے معاشرے کو آئینہ دکھاتی ہے ، میرے مرنے کے بعد جو کچھ بھی ہے بیٹی اور بیٹے میں آدھا آدھا تقسیم ہو گا ۔

مزید پڑھیں :تاریخ میں کبھی اتنا ظلم نہیں ہوا ،جیسا سلوک کشمیریوں کے ساتھ اس عید الاضحی پر روا رکھا گیا ، بھارتی ظلم و جبر کے خلاف سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی پھٹ پڑے

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے پروگرام یوتھ فار چینج ‘‘ میں اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’’پنک ‘‘ کی شوٹنگ کے تجربات شیئر کرتے ہوئے بگ بچن کا کہنا تھاکہ فلم کے ڈائریکٹر شوجیت سرکار نے جب مجھے فلم کا آئیڈیا لے کر میرے پاس آئے تو میں نے اسی وقت اس خیال کو قبول کر تے ہوئے فلم کرنے کی حامی بھر لی تھی ،جبکہ باقی تمام باتیں بعد میں طے ہوئیں تھیں ۔امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ شوجیت سرکار اور میں نے طے کیا تھا کہ ہم اس فلم کی تشہیر اور پرموشن نہیں کریں گے ،فلم کا موضوع اتنا زبردست تھا اور اس سے قبل بھی میں خواتین کے احترام کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہوں ،میں اس سے قبل بھی خواتین کے حوالے سے ہونے والے پروگرامز میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہوں ،خواتین ہمارے ملک کی نصف آبادی اور آدھی طاقت ہیں ،ان کا ہر سطح پر احترام ہونا چاہئے ۔ بگ بچن کا کہنا تھا کہ میرے لئے میرا بیٹا اور بیٹی ایک جیسے ہیں اور ان میں کوئی فرق نہیں ،میرے پاس جو بھی ہو گا میرے مرنے کے بعد میری بیٹی اور بیٹے میں نصف نصف تقسیم ہو گا ،اس حوالے سے میں بہت پہلے سے یہ طے کر چکا ہوں ،ہمیں ملک کی ترقی کے لئے بیٹی اور بیٹے کے فرق کو ختم کرنا ہو گا ،اسی سے ہمارے لڑکوں کی سوچ تبدیل ہو گی ۔

مزید :

تفریح -