اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ،رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت طرہ امتیاز ہے:محمد شہباز شریف

اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ،رفتار کے ...
اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ،رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت طرہ امتیاز ہے:محمد شہباز شریف

  

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور سی پیک سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا، چین کی سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں مزید سرمایہ کاری ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ،جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں خصوصاً چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدید بدلے گی،سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں، چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اور یہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہو گا۔

اخباروں میں نہیں دیواروں پر تشہیر، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک سگنلز کی آگاہی کیلئے ایسا طریقہ اپنالیا کہ آپ بھی داد دیں گے

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں، پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں،سی پیک خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ملک بھر میں سی پیک کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام ہو رہا ہے اوردنیا سی پیک کے تحت تیزی سے لگنے والے منصوبوں پرکام کی رفتار پر دنگ ہے، رفتار کے ساتھ معیار اور شفافیت ان منصوبوں کا طرہ امتیاز ہے ، پاک چین معاشی تعاون کے نئے دور کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے ، سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان سمیت پورے خطے کے عوام کو فائدہ ہو گا ۔

مزید :

لاہور -