بینکنگ کرائم کورٹ :جعلی رجسٹریاں بنانے والے سابق تحصیلدار او رپٹواری کی بریت کی درخواستیں خارج

بینکنگ کرائم کورٹ :جعلی رجسٹریاں بنانے والے سابق تحصیلدار او رپٹواری کی بریت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کرائم کورٹ پنجاب کے جج عبدالقیوم خان نے بینک سے جعلی رجسٹریوں پرقرض وصول کرنے والے سابق تحصیلدارلاہور کینٹ اور پٹواری کی بری کرنے کی درخواستیںخارج کردیںجبکہ مذکورہ کیس میں دیگردو ملزمان عدنان اور عمران مفرور ہیں۔بینک جرائم کورٹ نمبردو پنجاب کے جج کی عدالت میں نیب بینک نے 4ملزمان تحصیلدار کینٹ نعیم ، پٹواری اعجاز، عدنان اور عمران کے خلاف پرائیویٹ استغاثہ دائر کررکھا ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزموں نے بینک میں زمینوں کے جعلی کاغذات رکھوا کر کروڑوں روپے قرض لیا ،بعد میں قسط ادا نہ کرنے پرکاغذات چیک کئے گئے تو معلوم ہوا کہ کاغذات مبینہ طور پر جعلی ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور رقم واپس دلوائی جائے۔ عدالت میں چالان آنے پر سابق تحصیلدار لاہور کینٹ نعیم اور پٹواری اعجاز نے اپنی بری کرنے کی درخواست دی کہ وہ بے گناہ ہیں انہیں بری کیا جائے ،عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد دونوں ملزمان کی بری کرنے کی درخواستی خارج کردیں ۔

مزید :

لاہور -