ایم کیو ایم کے اسیر رہنما کنور نویدجمیل کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل کرا دیا گیا

ایم کیو ایم کے اسیر رہنما کنور نویدجمیل کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل کرا دیا ...
ایم کیو ایم کے اسیر رہنما کنور نویدجمیل کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل کرا دیا گیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے اسیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کو دل کی تکلیف کے سبب جیل سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنور نوید کو اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر ان کو فوری طور پر ادارہ قلب امراض میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کارکنوں اور عوام سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ کنور نوید جمیل 22اگست کی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار ہیں۔

مزید :

کراچی -