امریکی شہرنیوجرسی میں ساحل سمندرپرواقع پارک میں پائپ بم دھماکا، دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا،روڈ ریس منسوخ

امریکی شہرنیوجرسی میں ساحل سمندرپرواقع پارک میں پائپ بم دھماکا، دوسرا بم ...
امریکی شہرنیوجرسی میں ساحل سمندرپرواقع پارک میں پائپ بم دھماکا، دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا،روڈ ریس منسوخ

  

نیوجرسی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہرنیوجرسی میں ساحل سمندرپرواقع پارک میں پائپ بم دھماکا ہوا جس سے ہر طرف بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے دوسرا بم برآمد کر کے اس کو ناکارہ بنا دیا۔

جیو نیوز کے مطابق دھماکے کے مقام پرروڈریس ہونی تھی جسے منسوخ کر دیا گیا۔دھماکہ پارک میں رکھے کوڑے دان میں ہوا۔ دھماکے  میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔بی بی سی کے مطابق دھماکہ ہونے کے بعد چیریٹی ریس کو کچھ دیر کیلئے روکا گیا تھا لیکن بعد میں اس کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔جب دھماکہ ہوا تو اس وقت ہزاروں اتھلیٹس اس ریس میں حصہ لینے کیلئے جمع تھے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو اس مقام سے دور ہٹنے کی ہدایت کی۔سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا تو ان کو ایک اوردھماکہ خیز ڈیوائس مل گئی جس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے اردگرد تیس گھروں کو خالی کرا کر سرچ آپریشن مکمل کیا۔واضح ہے کہ 2013میں بوسٹن میراتھن کی فنشنگ لائن کے قریب بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 260زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -