رینجرز اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ،ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو گرفتار کر لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرزنے ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی،ایک ڈاکو گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
نجی ٹی کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں واقع ایک گھر میں 2 افراد ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے،گھر والوں نے فوری طور پر رینجرز کی ہیلپ لائن پر کال کر دی ، اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شعیب نامی ملزم کو تعاقب کر کے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم رینجرز کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، رینجرز اہلکاروں نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔