عابد شیر علی اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ ہمارے ارکان کا مقابلہ کرالیں: شاہ فرمان کا چیلنج

عابد شیر علی اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ ہمارے ارکان کا مقابلہ کرالیں: شاہ ...
عابد شیر علی اپنے ارکان اسمبلی کے ساتھ ہمارے ارکان کا مقابلہ کرالیں: شاہ فرمان کا چیلنج

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ فرمان نے رائےونڈ مارچ کے حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف نت نئے بیانات کے حوالے سے شہرت رکھنے والے عابد شیر علی کو بھی چیلنج مل گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ فرمان کہتے ہیں کہ عابر شیر علی ن لیگی ارکان اسمبلی میدان میں لے آئیں اور میں پی ٹی آئی ارکان کو لے آتا ہوں۔ عابد شیر علی اپنے اور میں اپنے ارکان اسمبلی کی قیادت کروں گا، تعداد میں ن لیگی ہم سے زیادہ ہیں لیکن حوصلے میں ہم سے کم ثابت ہوں گے۔ اگر ن لیگ نے رائیونڈ مارچ کے دوران جارحیت دکھائی تو لڑائی کارکنوں کی نہیں بلکہ قیادت کی ہوگی ۔

مزید :

پشاور -