بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں رہائش پذیررہ چکا ہوں ،والد اور چچا ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے،گرفتار خود کش حملہ آور عثمان کے انکشافات

بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں رہائش پذیررہ چکا ہوں ،والد اور چچا ملا فضل اللہ کے ساتھ ...
بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں رہائش پذیررہ چکا ہوں ،والد اور چچا ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے،گرفتار خود کش حملہ آور عثمان کے انکشافات

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شکار پور سے گرفتار خود کش حملہ آور عثمان نے انکشاف کیاہے کہ اس کے والد اور چچا افغانستان میں ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے ،میں بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں بھی رہائش پذیر رہ چکا ہوں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شکار پور سے گرفتار خود کش حملہ آور عثمان نے دوران تفتیش اہم ترین انکشافات کر دیئے ہیں ،عثمان کا کہناہے کہ اس کے والد اور چچا افغانستان میں ملافضل اللہ کے ساتھ تھے ،والد رحم گل سوات آپریشن کے دوران گرفتار رہااور رہائی کے بعد افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے گئے جبکہ ایک چچا نواب گل افغانستان میں رہائش پذیر ہے ۔اس کا کہناتھا کہ وہ بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں بھی رہائش پذیر رہ چکا ہے لیکن رینجرز کے چھاپوں کے باعث حب منتقل ہو گیا ۔سیکیورٹی فورسز نے خود کش حملہ آور کے چچا نور گل کو حب سے حراست میں لے لیاہے ۔

مزید :

کراچی -