این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی ، تمام تیاریاں مکمل

این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی ، تمام تیاریاں مکمل
این اے 120 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی ، تمام تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کیلئے میدان آج سجے گا,جس کے لئے تمام  انتخابی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ 

سندھ میں عدالت کی منشیات فروش کرنے والے شخص کو انتہائی منفرد سزا

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ووٹرزکی کل تعداد 3لاکھ 21ہزار 786ہے جس میں مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ 79ہزار 642ہے جبکہ خواتین ووٹرزکی تعدادایک لاکھ 42ہزار 144 ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 120 میں کل 220پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیںاورپولنگ بوتھ کی تعداد 573ہے،جن میں مردوں کیلئے 312اورخواتین کیلئے 261پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیںجبکہ 19پولنگ سٹیشنزمشترکہ ہوں گے ۔حلقے میں 29000ہزارکی بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ یہ لوگ بھی ووٹ ڈال سکیں گے
الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کوپولنگ کے بعدنتائج فوری جمع کرانے کاحکم دیا ہے ۔این اے 120کے تمام پولنگ سٹیشنزحساس قراردیئے گئے ہیں۔پاک فوج نے بھی اپنے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ،جو پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہےں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ووٹرز کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈکا ہونالازمی ہے۔جبکہ حاملہ اور عمر رسیدہ افراد کوبغیر کسی لائن میں لگے ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ، اس نشست پر مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

مزید :

قومی -