پیپلزپارٹی کوسندھ سے کوئی نہیں نکال سکتا:مراد علی شاہ
دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کو سندھ سے کوئی نہیں نکال سکتا، دادو میں فتح ہماری جماعت کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق دادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ دادو ہمیشہ سے پیپلزپارٹی کا قلعہ رہا ہے اور یہی نہیں ہماری جماعت کو سندھ سے بھی کوئی نکال نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو ہمارے قائد تھے،ہیں اور رہیں گے ، دادو اور جامشورو پہلے ایک ہی ضلع ہوتا تھالیکن آج بھی دادو میں فتح پیپلزپارٹی کی ہوگی۔
بھارتی فوج کی اپنی ہی قوم کے ہاتھوں رسوائی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا