لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 5افراد شہید ، متعدد لیویز اہلکار زخمی

لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 5افراد شہید ، ...
لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 5افراد شہید ، متعدد لیویز اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں پولیٹیکل تحصیلدار سمیت پانچ افراد شہید جبکہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیال میں دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا جس کے پھٹنے سے پانچ افراد شہید ہوگئے جبکہ لیویز کے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہدا میں پولیٹیکل تحصیلدار ماموند فواد علی بھی شامل ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔