بھارتی ایجنسیوں نے پاسپورٹ اور ویز اکے لیے درخواست دینے والے کشمیری نوجوانوں کی سخت نگرانی شروع کردی

بھارتی ایجنسیوں نے پاسپورٹ اور ویز اکے لیے درخواست دینے والے کشمیری ...
بھارتی ایجنسیوں نے پاسپورٹ اور ویز اکے لیے درخواست دینے والے کشمیری نوجوانوں کی سخت نگرانی شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنسیوں نے تعلیم کے لیے پاکستان اور دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کے حصول کے لیے درخواست دینے والے کشمیری نوجوانوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 18سے25سال تک کی عمر کے نوجوانوں کی باالخصوص سخت نگرانی کی جارہی ہے۔تعلیمی قابلیت اور رہائشی پس منظر کی معمول کی جانچ پڑتال کے علاوہ بھارتی ایجنسیاں وادی کشمیرکے احتجاجی مظاہروں میں نوجوانوں کے کردارکے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہیں۔بھارتی انٹیلی جنس کے ایک آفیسر نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی ایجنسیوں نے ان نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے پروفائل کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ یہ لوگ فیس بک اورٹویٹر پر کس قسم کی سرگرمیاں کررہے ہیں؟ اور وٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاؤٹس پر کونسی چیزیں شےئر کررہے ہیں؟۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلبا غ سنگھ نے رابطہ کرنے پر کہاکہ جب کسی قسم کی منفی چیز سامنے آجاتی ہے تو اس کی اچھی طرح تحقیقات کی جاتی ہے۔