غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کا بیان قابل مذمت،وزیر اعظم کراچی بارے فکر مند ہونے سے پہلے پشاور کو کچرے سے صاف کریں:سعید غنی

غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کا بیان قابل مذمت،وزیر اعظم کراچی بارے فکر ...
 غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کا بیان قابل مذمت،وزیر اعظم کراچی بارے فکر مند ہونے سے پہلے پشاور کو کچرے سے صاف کریں:سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ دینے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،لاکھوں پناہ گزینوں کا بوجھ کئی سالوں سے برداشت کررہے ہیں جبکہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان مہاجرین کی مدد کرتا آیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو آج کراچی میں کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنا چایئے تھی، عمران خان کو بنگالیوں کا دکھ ہوتا تو بنی گالا کے دروازے کھول دیتے۔ سعید غنی نے کہا کہ ماسٹر پلان پر بیان 18ویں ترمیم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،کچھ روز پہلے چیف جسٹس نے کراچی کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا،وزیر اعظم عمران خان کراچی میں صفائی کی فکر کے بجائے پشاور کو کچرے سے صاف کریں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ کراچی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بنگالیوں اور افغانوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ز دے گی، ملک تب ترقی کرے گا جب کمزور طبقہ اوپر آئے گا ،امیر اورغریب میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں، سندھ حکومت دوماہ میں کراچی کاگند ختم نہ کرسکی تو وفاق پلان بنائے گا ۔