ہا لی ووڈ میں جگہ بنانے کے لئے پریانکا چوپڑا کی لڑی گئی جنگوں کی معترف ہوں: رادھیکا اپتے
ممبئی( آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا اپتے کا کہنا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کی ہا لی ووڈ میں جگہ بنانے کے لیئے لڑی گئی جنگوں کی معترف ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رادھیکا اپتے جو جلد ہالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم کر نے جا رہی ہیں کا کہنا ہے کہ وہ سچے دل سے پریانکا چوپڑا کی عزت کر تی ہیں اور ان کی عا لمی شہرت کی معترف ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ پریانکا ہالی ووڈ میں شاندادر کام کر رہی ہیں اور ہالی ووڈ میں جگہ بنانے کے لئے انہوں نے کئی جنگیں لڑی ہیں کیو نکہ عالمی سینما میں ساؤتھ ایشیئن خواتین بہت کم ہیں۔