اوپیک کی زیادہ عزت باقی نہیں رہی،کچھ ارکان اسے امریکہ کا ایک آلہ قرار دے رہے ہیں:ایران 

اوپیک کی زیادہ عزت باقی نہیں رہی،کچھ ارکان اسے امریکہ کا ایک آلہ قرار دے رہے ...
اوپیک کی زیادہ عزت باقی نہیں رہی،کچھ ارکان اسے امریکہ کا ایک آلہ قرار دے رہے ہیں:ایران 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(آن لائن)تیل برآمد گنندگان کے گروپ اوپیک کی زیادہ عزت باقی نہیں رہ گئی ہے،کیونکہ کچھ ارکان اسے امریکہ کا ایک آلہ قرار دے رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی اہلکار کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اوپیک کو امریکہ کا آلہ بنا رہے ہیں اور نتیجے میں تنظیم کی کوئی زیادہ عزت باقی نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اوپیک اپنی تنظیمی حیثیت کھو رہی ہے اور ایک فورم بن رہا ہے۔ ایک فیصلے میں جس کی ایران نے شدید مخالفت کی تھی،اوپیک اور روس سمیت تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک نے جون میں خام تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک ملین بیرل اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔