عراق میں سیاسی تعطل کا خاتمہ ، محمد الحلبوسی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب

عراق میں سیاسی تعطل کا خاتمہ ، محمد الحلبوسی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بغداد(این این آئی)عراق کی پارلیمان نے سنی رکن محمد ریکان الحلبوسی کو نیا اسپیکر منتخب کر لیاہے۔اس کے ساتھ ہی 12 مئی کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق 39 سالہ محمد الحلبوسی اگست 2017ء میں مغربی صوبہ الانبار کے گورنر منتخب ہوئے تھے لیکن انھوں نے 3 ستمبر کو پارلیمان کے رکن کی حیثیت حلف برداری کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔عراقی پارلیمان کے ا س اجلاس میں اب دو ڈپٹی اسپیکروں اور پھر وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ وزیراعظم حیدر العبادی کے سیاسی مخالفین ان کے بغیر نئی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔حیدر العبادی کو حالیہ دنوں میں ملک کے جنوبی شہر بصرہ میں گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری پْرتشدد مظاہروں پر قابو پانے میں ناکامی پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔انھوں نے گذشتہ جمعرات کو بصر ہ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے شہر میں آلودہ پانی پینے سے بیماریوں کی روک تھام کے لیے نکاسی آب اور فلٹریشن پلانٹ کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد کا بھی اعلان کیا تھا لیکن اس کے لیے کوئی بجٹ یا نظام الاوقات نہیں دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -