اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے،فلسطینی صدر

اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے،فلسطینی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے۔ قبلہ اول کی زمانی اور مکانی تقسیم کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور ان کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رام اللہ میں تنظیم آزادی فلسطین کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک حساس مسئلہ مسجد اقصیٰ کا ہے جس کے بارے میں اسرائیل اپنی سازشیں اور چالیں چل رہا ہے۔ ہمارے پاس اسرائیلی ریشہ دوانیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ اسرائیل مسلمانوں کی طرح یہودیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق دلوانا چاہتا ہے۔

دوسرے الفاظ میں اسرائیل مسجد ابراہیمی الشریف کی طرح مسجد اقصیٰ کو بھی یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -