آصف زرداری فائرنگ سے 10 سالہ بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

آصف زرداری فائرنگ سے 10 سالہ بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایمل عمر کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 10 سالہ بچی ایمل عمر کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آصف علی زرداری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کس کی فائرنگ سے ہوئی مکمل تحقیقات کرائی جائیں ۔ آصف زرداری نے ایمل عمر کے والدین سے ہمدردی اور سخت صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث سزا سے نہیں بچ نہیں سکیں گے ۔