آئل کنٹریکٹرز کا آج سے اسلام آباد راولپنڈی میں ہڑتا ل کا اعلان

آئل کنٹریکٹرز کا آج سے اسلام آباد راولپنڈی میں ہڑتا ل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل کنٹریکٹرز نے آج سے راولپنڈی اسلام آباد میں پٹرول کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیاکے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آئل کنٹریکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے باعث جڑواں شہروں میں پٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔جنرل سیکرٹری آئل کنٹریکٹرز نعمان بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ایس او سہالہ آئل ڈپو لاجسٹک منیجر کا آئل کنٹریکٹرز سے رویہ انتہائی نامناسب ہے، اسی ناروا سلوک سے تنگ آئل کنٹریکٹرز نے ہڑتال کردی ہے، کل سے اسلام آباد و راولپنڈی میں پٹرول کی سپلائی معطل کردی جائے گی، ایندھن کی قلت کی ذمہ داری لاجسٹک منیجر پر عائد ہوگی۔آئل کنٹریکٹرز نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لے کر لاجسٹک منیجر کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیں، ورنہ پہیہ جام ہڑتال کریں گے، اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کا دائرہ کشمیر، گلگت اور شمالی علاقہ جات تک وسیع کردیا جائے گا۔
آئل ٹینکر ہڑتال