سانحہ بلدیہ کا کیس کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے،فردوس شمیم نقوی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں نامزد قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو ریاست کی خواہش پر پروٹوکول مل رہا ہے، ہمارا ماننا ہے اصولی طور پر اسے کم سے کم ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوش شمیم نقوی نے کہاکہ تحریک انصاف کاکوئی شخص کرپشن میں ملوث ہوا تو ہم پہلی فرصت میں ایکشن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ بلدیہ کا کیس کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، ابھی تک ہمیں کسی کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔صدر پاکستان کے پروٹوکول سے متعلق ہونے والے سوال پر تحریک انصاف کے رہنما نے کہاکہ عارف علوی کو پروٹوکول ان کی نہیں ریاست کی خواہش پرمل رہاہے، ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ وی وی آئی پی کلچر کو کم کریں گے۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ اصولی طور پر پروٹوکول کم سے کم ہونا چاہیے تاکہ عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہر میں جرائم کی شرح برداشت سے باہر ہوچکی ہے، شہر میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے ناقص ہیں جن میں تصاویر بھی صاف نظر نہیں آتیں۔