دریا بچاؤ ،مظفرآباد بچاؤ تحریک نے شہر کے تمام مکاتب فکر کو یک نکاتی ایجنڈے پر متفق کرلیا

دریا بچاؤ ،مظفرآباد بچاؤ تحریک نے شہر کے تمام مکاتب فکر کو یک نکاتی ایجنڈے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)دریا بچاؤ ،مظفرآباد بچاؤ تحریک نے شہر کے تمام مکاتب فکر کو یک نکاتی ایجنڈے پر متفق کرلیا۔آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ آزاد ریاست کے ساتھ بغیر معاہدے کے بجلی منصوبوں پر کام غیر قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک پراجیکٹ پر ادارہ تحفظ ماحولیات کے مشرط این اوسی کونظر نداز کرناواپڈا کا مجرمانہ فعل ہے ۔دریابچاؤ،مظفرآباد بچاؤ تحریک نے زور پکڑ لیا شہریان مظفرآباد نے دریا کے قدرتی بہاؤ برقرار رکھنے ،ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کو بچانے ،پینے کے پانی اور سیوریج کے مسائل سے نجات کے لیے مظفرآباد کی سیاسی ،سماجی،مذہبی، آزادی پسند ،تاجروں،وکلاء،صحافی،طلبہ سمیت یک نکاتی ایجنڈے پرمتفق ہوتے ہوئے تمام مکاتب فکر بشمول اورسیز کشمیریوں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کردی جسکا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا ،دریں اثناء شہریان مظفرآباد پر مشتمل کمیٹی نے مظفرآباد میں ماحولیاتی مسائل پر کی گئی جوڈیشنل کانفرنس کے اعلامیہ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے شہریان علاقہ کے زخموں پر نمک پاشی اور علاقے کے مکینوں میں پائے جانے والے غم و غصے کو بڑھانے کے مترادف قرار دیا ہے کمیٹی نے کہا کہ مظفرآباد کے ماحول کو تباہ کرنے کے بعد ماحولیاتی کانفرنس میں ماحول کی بہتری پر تقاریر کرتا منافقت کی اعلیٰ اقسام میں ہے