سعودی حکومت نے دوسری دفعہ عمرہ کرنیوالوں پر 2ہزار ریال کی شرط لائف ٹائم کر دی

سعودی حکومت نے دوسری دفعہ عمرہ کرنیوالوں پر 2ہزار ریال کی شرط لائف ٹائم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ:میاں اشفاق انجم)سعودی حکومت نے دنیا بھر سے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال ختم کرنے کا دباؤ مسترد کر دیا،دوسال تین سال کے بعد دو ہزار ریال لگنے کا جھنجھٹ بھی ختم ،لائف ٹائم کے لیے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں کے لیے 2ہزار سعودی ریال لازمی قرار،عمرہ انڈسٹریز کے لیے بڑا جھٹکا،ایران،ترکی،مصرانڈونیشیاء،ملائشیاء کا فیصلہ ماننے سے انکار،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ لاکھوں افراد نے وزیر اعظم سے مداخلت کی درخواست کر دی،حکومتی سطح پر دو ہزار ریال اور بائیو میٹرک کے نام پر عمرہ زائرین سے1200روپے وصولی اور خواری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا،گزشتہ سال سعودی حکومت نے جب2ہزار ریال مسلط کیا تو ایران ،مصر،ترکی،انڈونیشیاء،ملائشیاء نے عمرہ کے لیے زائرین بھیجنے بند کر دئیے تھے،مصر سے5لاکھ،ترکی سے ساڑھے تین لاکھ عمرہ زائرین آتے تھے جہاں سے گزشتہ سیزن میں صرف30سے40 ہزار عمرہ زائرین آئے ،ملائشیاء،انڈونیشیاء سے بھی کم تعداد آئی،تمام ممالک کی حکومتوں نے تحریری احتجاج نوٹ کرایا تھا،ایران سے گزشتہ سال عمرہ کے لیے کوئی فرد نہیں آیا،گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ عمرہ پاکستان سے ہوا تھاحالانکہ اس سے پہلے پاکستان دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر تھا،سعودی حکومت نے دنیا بھر کے ممالک کی طرف سے احتجاج اور دباؤ کے بعد عمرہ زائرین کی تعداد مسلسل کم ہونے پر دو ہزار ریال ختم کرنے پر غور شروع کیا تھا مگر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا بلکہ اس کے بر عکس 3سال پہلے والوں کو دو ہزار ریال نہیں لگ رہے تھے اب گزشتہ 8 سال پہلے عمرہ کرنے والوں پر بھی2ہزار ریال لگنا شروع ہو گئے ،عمرہ زائرین کے لیے دوسری رکاوٹ بائیو میٹرک بن گئی ہے،گزشتہ سال 500روپے فیس تھی جو اب بڑھا کر 1200روپے کر دی گئی ہے ،40سال سے کم عمر افراد کے لیے عمرہ ویزہ پر بھی پابندی بر قرار ہے سعودی حکومت نے اس سال800نئی عمرہ کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے ہیں ،پاکستان میں بھی سینکڑوں نئی عمرہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں ،دو ہزار ریال،بائیو میٹرک اور40سال سے کم عمر افراد پر عمرہ پابندی کی وجہ سے کاروبار میں بحران کا شدید خدشات لا حق ہیں ،عمرہ،حج ،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ افراد باہمی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے ذاتی مفادات میں اپنی اپنی سطح پر خاموش جدوجہد کرنے میں مصروف ہیں ،TAAPیا ہوپ اور دیگر تنظیمیں سعودی وزارت سے خوف زدہ ہیں کوئی لیڈر اشتہار اور بیان تک دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
عمرہ کاروبار

Ba