قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز رسالدار شہید
کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز کے رسالدار کو شہید کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے باعث لیویزفورس کا ایک رسالدار شہید ہوگیا۔پولیس اور سیکیورٹی ادارے نے جائے وقوع کو سیل کردیا اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔