ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
ستمبر 17 پیر۔تفریحی سرگرمیوں میںرجحان رہے گا۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔
برج ثور
ستمبر 17 پیر۔کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔ ٹینشن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برج جوزا
ستمبر 17 پیر۔بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ دیرینہ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج سرطان
ستمبر 17 پیر۔آپ کے خیالات اور نظریات غیر معمولی ہیں ۔ آپ ہمیشہ سے ہی پرکشش ہیں۔ جنس مخالف کے دام فریب سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
برج اسد
ستمبر 17 پیر۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔ کام کی مصروفیات کی وجہ سے گھر کو وقت نہ دے پائینگے۔ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ایسا وعدہ یا معاہدہ نہ کریں جسے بعد میں پورا نہ کر سکیں۔
برج سنبلہ
ستمبر 17 پیر۔افسران بالا سے اپنی ترقی کے بارے میں بات کریں۔ آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ آپ ہر شخص اور حالات کے ساتھ گزارا کر لیتے ہیں۔
برج میزان
ستمبر 17 پیر۔قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ رشتے دار مددگار رہیں گے۔
برج عقرب
ستمبر 17 پیر۔کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیں گے۔
برج قوس
ستمبر 17 پیر۔فارن ایکسچینج اور نجی تعلق پر زور رہے گا جو روز بروز گرم تر ہوتا جا رہا ہے دو افراد اہم کردار ادا کریں گے۔محنت سے جس مقام کو بنایا ہے اس میں ترقی کے امکانات ہیں۔
برج جدی
ستمبر 17 پیر۔کئی لوگ اقرار گناہ کریں گے لوگ آپ پر بھروسہ کر کے اپنے دل کا راز بتا دیتے ہیں اور پھر آپ سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔کیا گیا سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
برج دلو
ستمبر 17 پیر۔مالی حالات بہتر کرنے کے لئے آسان طریقوں پر عمل کرنا اُلٹا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی۔
برج حوت
ستمبر 17 پیر۔دوسروں کی رائے پر عمل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ فیکٹری کے مالکان کو نفع ہو سکے گا۔ دوست مددگار رہیں گے۔