شریف خاندان کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

شریف خاندان کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
شریف خاندان کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔گزشتہ سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے عدالت عالیہ کی جانب سے سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالتی اختیارات کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپیلیں مقررہونے کے بعد سزا معطلی کی درخواست نہیں سنی جاسکتی۔جمعرات کے روز نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی والدہ کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے اپنے دلائل مکمل نہیں کر سکے تھے، عدالت نے آج نیب پراسیکیوٹر کو اپنے دلائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔