’مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی‘انگلش آل راﺅنڈر معین علی کا انکشاف

’مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی‘انگلش آل راﺅنڈر معین ...
’مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے گاڑی پر چکن تک بیچی‘انگلش آل راﺅنڈر معین علی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلش آل راؤنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کےلئے بہت محنت کی ،انہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی۔
انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔آل راﺅنڈر نے مزید بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سے ہوئی، 1979 میں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کے ساتھ پاکستان گئے۔
انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کےلئے گاؤں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نے تو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آ گئے تھے جبکہ والدہ 1980 میں برطانیہ آئیں تھیں۔

مزید :

کھیل -