نوجوان روٹھی بیوی کو منانے کیلئے پاؤں پڑ گیا، ساس، سسر کے ہاتھوں چھترول، سڑک پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ میاں کالونی میں شوہر روٹھ کر میکے جانیوالی بیوی کو منانے کیلئے نہ صرف اس کے پاؤں پڑگیا بلکہ اپنے سسر اور ساس سے خوب چھترول بھی کرائی مگراسکے باوجود جب اسکی روٹھی بیوی نہ مانی تو 23 سالہ اسلم نے سڑک پر لیٹ کر ٹریفک بند خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران راہگیروں نے نوجوان کو سڑک سے اٹھا کر اسکے گھر پہنچایا۔ بیوی یہ سارے مناظر دیکھنے کے باجوود رکشہ پر سوار ہوکر والدین کے ساتھ میکے چلی گئی۔