نوازشریف اور مریم نواز کا پیرول ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی ، اڈیالہ جیل جانے سے پہلے کیا کام کریں گے ؟ پتا چل گیا

نوازشریف اور مریم نواز کا پیرول ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی ، اڈیالہ جیل جانے ...
نوازشریف اور مریم نواز کا پیرول ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی ، اڈیالہ جیل جانے سے پہلے کیا کام کریں گے ؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایون فلیڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث دیئے جانے والے پیرول کی مدت آج مکمل ہو جائیگی جس کے بعد تینوں ملزمان کو آج شام تک لاہور سے واپس سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کردیا جائیگا ۔سابق وزیراعظم نواز شریف اڈیالہ جیل منتقلی سے پہلے نہایت اہم کام کریں گے ۔نواز شریف خاندان کے لوگوں کے ہمراہ اپنی مرحوم اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دیں گے فاتحہ خوانی کریں گے اور قبر پرپھول بھی چڑھائیں گے۔
واضح رہے کہ پیرول پر رہائی میں توسیع کیلئے آج درخواست دینے کابھی امکان ہے، تینوں ملزمان کی مزید 5 دن کیلئے پیرول رہائی کی مدت بڑھانے کیلئے آج پنجاب حکومت کو درخواست دی جائیگی، امید ہے کہ حکومت پنجاب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول رہائی کی مدت بڑھا دیگی۔