نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر جاتی امرا سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ،کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے کفن پہن لیا

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر جاتی امرا سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ...
نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر جاتی امرا سے ایئر پورٹ کیلئے روانہ ،کارکنوں نے اظہار یکجہتی کیلئے کفن پہن لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اورکیپٹن صفدر پرول پر رہائی کی مدت ختم ہونے پر ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہو گئے ،جہاں سے وہ طیارے کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوں گے،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امر اکے باہر پہنچ گئی،کارکنوں نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کفن پہن رکھا ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدرکو بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر 12 گھنٹے کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا تاہم بعد میں اس میں 5 روز کی توسیع کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاتی امرا سے اڈیالہ جیل کیلئے روانگی کے موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر حوصلے میں تھے، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جاتی امرا کے باہر جمع تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوربعض نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کفن پہن رکھا تھا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کیساتھ شہبازشریف،حمزہ شہباز اور پارٹی رہنماایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے،صدر ن لیگ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کیساتھ اڈیالہ جیل روالپنڈی جائیں گے ۔