سعودی شہزادے تبوک فہد بن سلطان کی وزیراعظم کو تحفہ کی جانے والی گاڑی ’ لیکسز ‘ کی کتنی بولی لگا گئی ؟انتہائی حیران کن خبر آ گئی

سعودی شہزادے تبوک فہد بن سلطان کی وزیراعظم کو تحفہ کی جانے والی گاڑی ’ لیکسز ...
سعودی شہزادے تبوک فہد بن سلطان کی وزیراعظم کو تحفہ کی جانے والی گاڑی ’ لیکسز ‘ کی کتنی بولی لگا گئی ؟انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم ہاﺅس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے جس میں اب تک 50 گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ 19 گاڑیاں ایسی ہیں جن کی بولی میں کسی بھی شخص نے حصہ نہیں لیا جس کے باعث وہ فروخت نہیں ہو سکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ  تبوک فہد بن سلطان کی جانب سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو ” لیکسز“ گاڑی تحفہ کی گئی تھی اور اسے بھی عمران خان کی جانب سے نیلام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔وزیراعظم ہاوس میں جاری نیلامی میں اس گاڑی کی بولی 50 ملین سے شروع کی گئی لیکن کسی بھی خریدار نے اس گاڑی کی بولی نہیں لگائی جس کے باعث وہ فروخت نہیں ہو سکی ہے ۔
نیلامی میں اب تک 19 گاڑیاں ایسی ہیں جن کی بولی میں کسی بھی خریدار نے حصہ نہیں لیا ہے ،ان میں 14 مرسیڈیز بینز ، 2 بی ایم ڈبلیو کی جیپیں ، ایک لیکسز اور دو پجارو شامل ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -