تیز رفتار رکشہ الٹنے سے ٹیچر سمیت 11 طالب علم زخمی
پتوکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پتوکی میں تیز رفتار رکشہ الٹ گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ٹیچر سمیت گیارہ بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اسکول کا رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹیچر سمیت گیارہ بچے زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے میں زدید زخمی دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔