ملک ریاض کی بیٹی بھی پہلی مرتبہ میدان میں آگئیں اور ایسا شاندار اعلان کردیا کہ پورے ملک کے دل جیت لیے

ملک ریاض کی بیٹی بھی پہلی مرتبہ میدان میں آگئیں اور ایسا شاندار اعلان کردیا ...
ملک ریاض کی بیٹی بھی پہلی مرتبہ میدان میں آگئیں اور ایسا شاندار اعلان کردیا کہ پورے ملک کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نو جوان نے اپنی نئی نویلی کینسر کی مریضہ دلہن کے علاج کے لیے سوشل میڈ یا پر لوگوں سے مدد مانگی تو زند ہ دل پاکستانی قوم نے اپنے بھائی کی پکار پر لبیک کہا اور اس کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تاہم اب مزید فنڈ اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ریاض نے ایسا شاندار قدم اٹھا لیا کہ تمام پاکستانی ان کے اس جذبے کو سلام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

تفصیل کے مطابق کچھ روز سے ایک پریشان شوہر کی ایک پوسٹ سوشل میڈ یا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں اس نے بتا یا تھا کہ اس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی جس کے بعد بیوی کو کینسر کے موذی مرض کی تشیخص ہوئی۔اس سلسلے میں جب شوہر نے شوکت خان ہسپتال سے علاج کے اخراجات معلوم کیے تو پتہ چلا کہ بیوی کے علاج کے لیے کم سے کم 40لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔عمار اشرف نامی شوہر نے بتا یا کہ شوکت خانم ہسپتال کی پالیسی کے مطابق 25سال سے کم عمر افراد کو رعائت نہیں ملتی اور اس کی بیوی کی عمر 25سال5مہینے ہے۔شوکت خان نے عمار اشرف کو مزید بتا یا کہ علاج کے دوران بیوی زینب مرتضیٰ کی 8مرتبہ کیمو تھراپی ہو گی جس کے بعد شفاءہسپتال سے ’بورن میرو ٹرانسپلانٹ‘بھی ہو گا۔جس پر آنے والا خرچہ 45لاکھ ہے اس طرح علاج پر کل خرچہ 85لاکھ روپے ہو گا۔شوہر نے اپنی بیوی کے علاج کے لیے گھر میں موجو د سونے کے زیور بھی بیچ دئیے تاہم اس کے مکمل علاج کے لیے بہت بڑی رقم کی ضرورت تھی جس پر اس نے سوشل میڈ یا پر پاکستانیوں سے مدد مانگی تو انسانیت کا دکھ رکھنے والی پاکستانی عوام نے دل کھول کر چندہ دیا ۔عمار اشرف نے بتا یا تھا کہ انہیں پاکستانی فراخدل عوام نے 25لاکھ سے زائد رقم عطیہ کی ہے اور ابھی بھی انہیں 49لاکھ28ہزار روپے کی ضرورت ہے ۔بعدازاں پیپرا زی میگزین نے بتا یا کہ ملک ریاض کی بیٹی پشمین ریاض نے بھی فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے نے زینب مرتضیٰ کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھالی ہے لہذااب مزید فنڈز جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔