کل سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کس کس سے ملاقاتیں کریں گے ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کل 18ستمبر کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر یں گے۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرو ا شا ہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے ۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺپر حاضری بھی دیں گے ۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل حامد میر نے بتا یا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان کو بہت بڑی خوشخبری ملے گی کیونکہ سعودی عرب پاکستان کو تقریباًساڑے 12سو ارب روپے دینے جا رہا ہے لیکن پاکستان یہ رقم استعمال نہیں کر سکتا بلکہ پاکستانی اکاونٹ میں یہ رقم ڈالر کے پر کاٹنے کے لیے استعمال ہوگی اور فارن ریزرو بڑھانے کے لیے کام آئے گی ۔