”وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ۔۔۔“عندلیب عباس نے ایسی بات کردی کہ جان کر عثمان بزدار پریشان ہوجائیں گے

”وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ۔۔۔“عندلیب عباس نے ایسی بات کردی کہ جان کر ...
”وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ۔۔۔“عندلیب عباس نے ایسی بات کردی کہ جان کر عثمان بزدار پریشان ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ اس لئے نہیں مانگا گیا کہ ابھی ڈی پی او قصور کے تبادلے کے معاملے کی انکوائری چل رہی ہے ، اگر انکوائر ی میں یہ ثابت ہوگیا تو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کے ذمہ دار ہیں تو ایکشن لیا جائے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ ڈی پی او قصور کے تبادلے کے معاملے میں جو بھی سپریم کورٹ کی جانب سے حکم دیا جائے گا حکومت اس کی تعمیل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن ایک نظام سزا ءاور جزاءکا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی انکوائری کروا رہاہے۔تحریک انصاف کی حکومت میں جو ہورہا ہے ایسا 70سال میں کبھی نہیں ہوا ، بابر اعوان کے خلاف نیب ریفرنس آیا تو ان سے استعفیٰ مانگ لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار سے اس لئے استعفیٰ نہیں مانگا گیا کیونکہ ابھی تک ان کے خلاف انکوائری کا رزلٹ نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر انکوائر ی میں یہ ثابت ہوگیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کے ذمہ دار ہیں تو اس پر ایکشن لیا جائے گا ۔فویہ قصور ی کا کہنا تھا کہ مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے میں کچھ وقت لگے گا ۔ تحریک انصاف اصلاحات لانا چاہتی اور اس کے لئے تیاری ہو رہی ہے ۔ آئی جی کے پی کے نے بھی ڈیڑھ سال بعد کہا تھا کہ اب سیاسی مداخلت بند ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 23جون کو ہی کردیا تھا ۔

مزید :

قومی -