وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جا نب سے کمانڈر سدرن کمانڈ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے رخصت ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کی صوبے کیلئے خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیم ورک سے امن و امان بہتر ہوگیا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ کا بڑے منصوبوں کی منظوری میں اہم کردار ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان والوں کا خلوص و محبت نہیں بھلاسکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلوچستان اولین ترجیح ہوگا، بلوچستان کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 ستمبر کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا تھا۔ انہیں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی 23 ستمبر 2019 کو ہونے والی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /دفاع وطن /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...