پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی

پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی
پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہو گی،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت آج ہوگی ، نیب کی ٹیم خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے گزشتہ پیشی پر خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...