ترکی نے مزید 19پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

ترکی نے مزید 19پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکی نے مزید 19پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا،ڈی پورٹ شہری پرواز ٹی کے 710سے اسلام آباد پہنچے،ایف آئی اے نے تمام افرادکو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ترکی نے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا تھا،دوران امیگریشن ایف آئی اے حکام نے 24افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ 26ڈی پورٹیز کو ایف آئی اے نے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...