” میں پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے ۔۔“ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا

” میں پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے ۔۔“ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ...
” میں پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم سے ۔۔“ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ” میں پاکستان اور بھارت کے وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت اور مقام کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا ذکر کیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی پر بہت پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب سعودی آئل تنصیبات پر حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران ہے لیکن میں جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران ان حملوں کے پیچھے ہے تو امریکا اب بھی اس حوالے سے تحقیقات کررہا ہے، اور اس موقع پر یہ یقیناً واضح دکھائی دے رہا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سمیت کئی امریکی کابینہ ارکان نے الزام لگایا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے تہران ہے، مائیک پومپیو اور دیگر جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جنگ کو پسند نہیں کرتا اور ایسا کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ہمارے پاس کئی آپشن ہیں مگر ہم اس ا?پشن پر غور نہیں کررہے، ہم حتمی طور پر جاننا چاہتے ہیں یہ کس نے کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...