وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو میں آپ کے سامنے ہوں،12بجے ایک اور تقریب میں جاوَں گا،آپ میرے ساتھ ساتھ ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا آج نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کی قانونی ٹیم کا مراد علی شاہ کونیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے،وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ 11بجے تقریب میں شرکت کریں گے۔

جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں نیب پیشی سے متعلق صحافی کا سوال ٹال گئے،مرادعلی شاہ نے کہا کہ ابھی تو میں آپ کے سامنے ہوں، 12بجے ایک اور تقریب میں جاوَں گا،آپ میرے ساتھ ساتھ ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...