پولیس کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،متعدد افراد گرفتار

پولیس کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ ...
پولیس کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،متعدد افراد گرفتار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئرپورٹ فائرنگ کیس کی سماعت ہونا تھی،ملزم قیصرسہیل بٹ نے عبوری ضمانت میں توسیع کےلئے پیش ہونا تھا،پولیس نے عدالت کے باہر کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ائیر پورٹ فائرنگ کیس میں پہلے بھی عدالت کے باہر سے اسلحہ برآمد کیا گیاتھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...