بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا،فردوس عاشق ...
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اس سال حکومت تقریباً ایک ہزار ارب روپے نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی جس میں دو سو ارب روپے سیلو لر سیکٹر،چار سو ارب روپے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے منافع جات اور تین سو ارب روپے آر ایل این جی پلانٹس کی نج کاری سے ملنے کی امید ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...