ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز گل کو اب کہاں پر عہدہ دیا جارہا ہے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز گل کو اب کہاں پر ...
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شہباز گل کو اب کہاں پر عہدہ دیا جارہا ہے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

  


مانچسٹر(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شہباز گل سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے ان کو ہٹایا گیا ہے تاہم انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیا جا رہا ہے۔برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں گے، اگر اس معاملے پر پاک بھارت جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری اقوام عالم پر ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا دھرنا اور لانگ مارچ قانون کے مطابق ہوا تو ٹھیک ورنہ کارروائی کریں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ قانون اور آئین کے تحت کوئی بھی سرگرمی ہو گی تو آس کا احترام کیا جائے گا اور اگر اسے توڑا گیا تو پھر ہم برداشت نہیں کریں گے۔

مزید : برطانیہ


loading...