مریم نوازپارٹی آئین کے تحت نائب صدررہیں گی، بیرسٹر ظفر اللہ

مریم نوازپارٹی آئین کے تحت نائب صدررہیں گی، بیرسٹر ظفر اللہ
مریم نوازپارٹی آئین کے تحت نائب صدررہیں گی، بیرسٹر ظفر اللہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ مریم نوازپارٹی آئین کے تحت نائب صدررہیں گی، پارٹی نے اپنے دستورکے مطابق مریم نوازکومنتخب کیاتھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی عہدے سے متعلق فیصلہ سنائے جانے کے بعد مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی نے عہدہ چیلنج کیاتھا،مریم نوازپارٹی آئین کے مطابق عہدہ رکھ سکتی ہیں،پارٹی نے اپنے دستورکے مطابق مریم نوازکوعہدہ دیاتھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کی پٹیشن خارج کردی،بیرسٹرظفراللہ نے کہا کہ فیصلہ ہمارے خلاف آتا تو دوررس نتائج ہوتے،ان کا کہناتھا کہ سزایافتہ شخص پرپارٹی عہدہ کی پابندی آمرانہ دورمیں لگائی گئی،ذوالفقار بھٹو کے دور میں اس پابندی کو ختم کردیاگیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...