لاہور میں بیوی نے خاوند سے پیسے مانگے تو آگے سے شوہر نے اس پر غیر مردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا دیا اور پھر۔۔۔ افسوسناک خبر آ گئی

لاہور میں بیوی نے خاوند سے پیسے مانگے تو آگے سے شوہر نے اس پر غیر مردوں کے ...
لاہور میں بیوی نے خاوند سے پیسے مانگے تو آگے سے شوہر نے اس پر غیر مردوں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا دیا اور پھر۔۔۔ افسوسناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود پنجاب سوسائٹی کی رہائشی 45 سالہ شازیہ کی اپنے خاوند سے پیسوں کے معاملے پر بحث ہوئی جس پر خاوند سجاد نے اپنی بیوی پر الزام عائد کیا کہ اس کے غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں،اس نے طیش میں آکر شازیہ کے بال کاٹ دیے اور پھر تیز دھار آلے سے اس کی ناک بھی کاٹ دی۔شازیہ کے شور مچانے پر محلہ دار اکٹھے ہو گئے اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے بروقت پہنچ کر شازیہ کو جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے۔شازیہ کے ورثا کی جانب سے تھانہ فیکٹری ایریا میں خاوند سجاد کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔