بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز سیل قائم کردیا گیا: گورنر پنجاب

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز سیل قائم کردیا گیا: ...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اوورسیز سیل قائم کردیا گیا: گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لئے اب خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے تحت اوورسیز سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کا ازالہ کیا جائے جبکہ خصوصی عدالتیں بھی قائم کی گئی ہیں جن میں کیسز کی سماعت جلد ہوگی اور کیسز کا فیصلہ تین ماہ کے اندر اندر کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے دبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا اہتمام پاکستان بزنس کونسل دبئی نے کیا تھا جس میں پاکستان بزنس کونسل کے صدر اقبال داﺅد، کامران احمد ریاض، اعجاز، قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سید مصور عباس، عرفان افسر اعوان، احمد شیخان، عمران چودھری، مشکور خان، شبیر مرچنٹ، فرزانہ چغتائی، صبیحہ سیف، حاجی میر حسن، میاں اویس انجم، مخدوم رئیس قریشی، راشد اشرف، میاں عمر، سرفراز خورشید اور پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے کہا کہ پنجاب ہائی کورٹ میں اوورسیز سیل قائم کردیا گیا ہے جس میں ججز اوورسیز کیسز سنیں گے اور فیصلے کریں گے۔ جسٹس سعود جہانگیر نے کہا کہ آپ کے مسائل کا حل تلاش کریں گے جیسے ہی آپ کے مسائل ائیں گے انہیں ضلعی سطح پر حل کیا جائے گا۔ گزشتہ 70 سالوں کے دوران پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ گورنر پنجاب کی قیادت میں جوڈیشل کمیشن اوورسیز نے بیرون ملک کا دورہ کیا ہے اور لوگوں کے مسائل سنے ہیں۔ اعلیٰ سطحی وفد کے کی آمد سے اوورسیز پاکستانیز کی امید بندھ گئی کہ اب واقعی ان کے مسائل کو ہمدردی سے سنا جائے گا اور ان کا حل نکالا جائے گا۔

اس موقع پر موبائل فون پر زیادہ ٹیکس کے بارے بھی بات کی گئی ہے جس پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں وزارت خزانہ سے بات کریں گے۔ اوورسیز پاکستانیز سے کہا کہ وہ اپنے مسائل کے بارے اوورسیز سیل سے رابطہ کریں۔ مسائل کو پوری توجہ اور ہمدردی سے سنا جائے گا اور اس کا حل نکالا جائے گا تاکہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہوسکے۔ اوورسیز پاکستانیز نے وفد کے حالیہ دورہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -